کتاب "آسان درس قرآن" کے مولئف مولانا مفتی محمد محبوب شریف نظامی کا سانحہ ارتحال*---
ریاست تلنگانہ و شہر حیدرآباد کی بزرگ دینی و علمی باوقار شخصیت ' ممتاز و معروف عالم دین *حضرت مولانا مفتی محمد محبوب شریف نظامی صاحب ولد مولانا شہاب الدین صاحبؒ* (رکن جماعت اسلامی ہند بہادر پورہ و بانی مدرسہ رحمت العلوم کشن باغ ' حیدرآباد ) 7مئی 2024 بروز منگل دارفانی سے کوچ کر گئے اور داعی اجل کو لبیک کہا ۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون**مولانا مفتی محمد محبوب شریف نظامی صاحب* کا شمار ہندوستان کے بڑے علماء اکرام میں ہوتا ہے۔
وہ حضرت مولانا خواجہ شریف نظامی ؒ صاحب (سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد ) اور حضرت مولانا محمد شریف نظامی ؒ صاحب (استاذ جامعہ دارلھدی حیدرآباد) کے حقیقی بھائی تھے۔
مولانا انتہائی نیک ' ملنسار ' منکسر المزاج ' سادہ لوح عالم باعمل شخصیت کے مالک تھے۔
آپ کئی ایک کتابوں کے مصنف و مولئف تھے جس میں آسان درس قرآن (اردو/تلگو) بے حد مقبول ہے۔
اس کے علاوہ وہ شہر و بیرون شہر میں واقع کئی ایک مدارس ' مکاتب و اداروں کے سرپرست تھے۔
آپ اپنی کشادہ دلی اور وسعت النظری کی وجہ سے تمام ہی مسالک و مشارب کے لوگوں میں بے پناہ مقبول و معروف رہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے۔
آپ کے دروس و خطابات سے ہزاروں تشنگان علم نے فیض حاصل کیا اور اپنی زندگیاں صحیح راہ پر لگائیں۔
آپ نے کرنول شہر کے اسلامیہ عربی کالج میں 36 سال بحیثیت مفتی اور عربی لکچرار کی حیثیت سےخدمات انجام دیں۔
آپ کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور حیدرآباد ہی آپ کا مسکن رہا۔
*بہر حال دکن کا ایک اور عظیم سپوت بھی اپنے رفیق اعلی سے جا ملا۔*
اللہ تعالی ' مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ' درجات بلند کرے ' جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ کی رحلت سے عالم اسلام اور تحریک اسلامی میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا نعم البدل عطا کرے ۔
لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں
مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
8317537298
9490116884-
*ان شاءاللہ نماز جنازہ مسجد میر وزیر علی خان فتح دروازہ میں 8'مئی 2024 بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔*